Wednesday, 2 July 2014

مایوس اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکڑ تنویر احمد چوہدری اور ڈاکٹر احسان الحق کی زیرسرپرستی ریکوری فاونڈیشن میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ چےئرمین مصطفائی جسٹس فورم

مایوس اور دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ڈاکڑ تنویر احمد چوہدری اور ڈاکٹر احسان الحق کی زیرسرپرستی ریکوری فاونڈیشن


میاں محمد اشرف عاصمی ایڈووکیٹ

چےئرمین مصطفائی جسٹس فورم


زمانے کی گٹھن اور قناعت پسندی کا معاشرے سے مفقود ہو جانا اِس بات کی غمازی کرتا ہے کہ انسان ہمیشہ خسارے کا سودا ہی کرتا ہے لیکن ہماری سوسائٹی میں بے شمار لوگ یسے ہیں جو کہ فلاہی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں اِس طرح مختلف فلاہی ادارے جن میں حاجی حنیف طیب صاحب کی زیر سرپرستی المصطفیٰ ویلفئیر سوسائٹی ، مسلم ہینڈز انٹرنیشنل سید لخت حسین کی زیر نگرانی ، ایدھی ویلفئیر جناب عبداستار ایدھی کے زیرِ سایہ معاشرے میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ اور سچی بات تو یہ ہے کہ معاشرے کے پسے ہوئے طبقہ جات کو اس کا فائدہ بھی پہنچ رہا ہے، زیادہ عرصہ نہیں گزرا ہمارے معاشرے میں اعتدال پسندی ، قناعت باہمی خلوص و محبت نمایاں تھا ۔ مادیت پرستی اور ریاست کی اپنی عوام سے بیزاری نے عوام کو بھیڑیوں کے حوالے کر رکھا ہے اس ضمن میں مختلف ادارے اپنے اپنے حلقہ اثر میں رہ کر اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں۔ اسی مشن کے علمبردار اور دن رات اُن لوگوں کے لیے وقف کرنے والے عظیم مسیحا جناب ڈاکٹر احسان الحق چشتی ہیں جو اپنے زندگی کا بیشتر عرصہ فاونٹین ہاوس جیسے فلاحی ادارئے میں صرف کرچکے ہیں۔ ڈاکٹر احسان الحق چشتی کسی بھی تعارف کے محتاج نہیں ہیں۔صوفی سوچ اور بزرگانِ دین کی عقیدت سے مزین کردار کے مالک جناب ڈاکٹر صاحب کا شمار ملک کے ممتاز ماہرِ نفسیات میں ہوتا ہے ۔ آپ کنگ ایڈورڈ میدیکل یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کے علاوہ رائل کالج آف فزیشن انگلینڈ کے ایسوسی ایٹ ہیں ۔ امریکہ سے بھی سرٹیفائڈ ہیں ریکوری فاونڈیشن جناب ڈاکٹر احسان الحق چشتی کی زیرسرپرستی چلنے والا ادارہ ہے۔ آج کے نفسانفسی کے ما حول میں ڈاکٹر صاحب کا یہ ادارہ ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ہے۔ زندگی سے مایوس ، رشتے داروں عزیزواقارب کی بے ا عتنائیوں کا شکار مالی مسائل او ر مختلف بیماریوں میں مبتلا افراد کی ذ ہنی بحالی کے لیے ریکوری فاونڈیشن اپنا بھرپور کردار ادا کررہا ہے۔ اسے ادارے کے تحت فری میڈیکل کیمپوں کا انعقاد ایک ایسی خدمت ہے جس کا صلہ اُن مریضوں کی دُعائیں ہیں جو وہ دن رات ریکوری فاونڈیشن کے لیے کرتے ہیں۔ سلاب متا ثرین کے لیے مظفر گڑھ میں گھروں کی تعمیر، زلزلے میں لوگوں کی بحالی، نوشہرہ کے سیالاب زدگان کے لیے ادویات کی فراہمی جسے اقدامات یقیناًایک بہت بڑی خدمت ہے۔ اس طرح ڈاکٹر احسان صاحب کی معاونت میں ڈاکٹر تنویر احمد
چوہدری بھی بھرپور کردار ادا کررہے ہیں۔ سرگودہا، خوشاب، بھلوال وادیَ سون وغیرہ کے علاقوں میں میڈیکل کیمپوں کا باقاعدہ اجراء علاقے کے مستحق ، نادار لوگوں کی بہت بڑی خدمت ہے۔ موجودہ افراتفری اور مایوس کن حا لات میں انسانی قدروں کی بحالی کے لیے ڈاکٹر احسان الحق چشتی پوری قوم کے لیے سرمایہ افتخار ہیں۔ لاہور ، سیالکوٹ، گوجرانوالا میں ڈاکٹر صاحب میڈیکل کیمپوں کا انعقاد کررہے ہیں جہاں مفت چیک اپ کے ساتھ ساتھ ادویات بھی مفت دے جارہی ہیں۔ بہت سے مخیر حضرات بھی ڈاکٹر احسان الحق چشتی کے اس عطیم مشن میں اُن کے ساتھ تعاون کررہے ہیں۔ دکھوں کے مارے نفسیاتی مریضوں کے لیے اپنے دن رات وقف کرنے والے ڈاکٹر صاحب ریکوری فاونڈیشن کے بینر تلے دن رات کوشاں ہیں۔ اللہ کریم ڈاکٹر صاھؓ کے جذبوں میں اور قوت عظافرمائے۔

No comments:

Post a Comment